عید الاضحی پر قصابوں نے عوام کی جیبوں پر چھریاں چلانے کیلئے تیاری کر لی

گجرات (علی بھٹی)عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی قصابوں نے جانوروں کے ساتھ ساتھ عوام کی جیبوں پر بھی چھریاں چلانے کی تیاری کرلی جانور زبح کرنے کے 10سے 12ہزار کی بجائے 17 سے 19 ہزار روپے مقرر کر دیئے کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی معاشی طور پر پسی ہوئی عوام اس مقدس فریضے کی ادائیگی کرنا تو چاہتے ہیں لیکن مہنگے داموں جانور خریدنے کے بعد قصابوں کے منہ مانگے پیسوں نے مشکل تر بنا دیا ہے اس حالات میں عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے موسمی قصاب ہر بار کی طرح بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے نظر آئیں گے جو نہ صرف قربانی کے آداب سے ناواقف ہوتے ہیں بلکہ عوام کا پیسہ بھی ضائع کرنے کا سبب بنتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں