سرائے عالمگیر میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھر مار لوگ خوف میں مبتلا

گجرات (نمائندہ خصوصی)شہر اور گردو نواح میں آوارہ اور خارش زدہ کتوں کی بھر مار سے علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہو گئے، میونسپل کمیٹی کی توجہ نہ ہونے کے باعث کسی وقت بھی کتوں کے کاٹنے کے حادثات کا شکار ہو سکتے ہیں، آوارہ کتے سر عام راہگیروں پر بھونکتے ہیں جبکہ خارش زدہ کتے مختلف بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں، شہریوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے جبکہ سکول جانے والے طلباء طالبات بھی ان آوارہ کتوں کی وجہ سے ا کیلے جانے سے کترانے لگے ہیں، عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی چوہدری عظمت وڑائچ سے آوارہ کتوں کے خلاف فوری مؤثر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں