خواتین کے برہنہ جسم پر تعویز لکھنے والے جعلی پیر کے انکشافات

گجرات(کرائم رپورٹر) خواتین کو برہنہ کر کے جسم کے حصوں پر اولاد نہ ہونے کے تعویز لکھنے والا جعلی پیر گجرات کے علاقہ کالرہ کلاں سے تھانہ لاری اڈہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ جعلی پیر کے دل دہلا دینے والے انکشافات‘جعلی پیر بن کر خواتین سمیت سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا اعتراف جرم کرلیا۔ شہریوں کا آئی جی پنجاب‘ آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او گجرات کو جعلی پیر کو گرفتار کرنے پر خراجِ تحسین‘ پولیس افسران اور ایس ایچ او لاری اڈا کے حق میں اہل علاقہ کے نعرے۔گجرات میں جعلی پیروں کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور پولیس اور نجومیوں کالا جادو کرنے والوں کی تازہ فہرستیں تیار ہونا شروع ہو گئیں ہیں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور آر پی او گجرات سیّد توصیف حیدر کی قیادت میں ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان کی زیر نگرانی تھانہ لاری اڈہ کے ایس ایچ او فراز چیمہ اور اے ایس آئی ساجد حسین نے معہ نفری علاقہ کالرہ کلاں میں چھاپہ مار کر جعلی پیر راشد جاوید ولد طفیل راجپوت سکنہ کالرہ کلاں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا پکڑے جانے والے جعلی پیر کے بارے شرمناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ تعویز کروانے کیلئے آنے والی خواتین کے پیٹ پر تعویز لکھنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوران انویسٹی گیشن ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے پیر ہونے کا ڈھونگ رچا کر جعلی تعویز اور دم کے ذریعے سادہ لوح لوگوں سے رقم بٹور رہا تھا۔ ڈی ایس پی سٹی مل رضا حسنین اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ڈی پی او گجرات سیّد توصیف حیدر کی قیادت میں سٹی گجرات سمیت ضلع بھر میں جعلی پیروں کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں