خطرناک مچھروں کی بھر مار شہری اذیت میں مبتلا ہو گئے

گجرات (نمائندہ خصوصی)سرائے عالمگیر سمیت ملحقہ دیہات میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خطر ناک مچھروں کے بہتات نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔موذی مچھروں کے کاٹنے سے ٹائیفائیڈ، ملیریا سمیت کئی امراض پھوٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اس وقت بھی شہر اور ملحقہ دیہات میں اکثر لوگ نزلہ زکام، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں، ہسپتالوں اور نجی کلینکس پر مریضوں کی تعداد بہت زیادہ دیکھی جا رہی ہے اگر فوری طور پر سپرے نہ کیا گیاتو شہرو دیہات میں ملیریااور دیگر امراض وبا کی صورت اختیار کر سکتے ہیں جبکہ ڈینگی مچھر کا خطرہ بھی سر پر منڈلا رہا ہے، عوامی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ شہر سرائے عالمگیر سمیت تحصیل بھر میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے شروع ک یا جائے تاکہ عوام موذی اور خطرناک وبائی امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں