حسین الٰہی کے تحفے جلالپورجٹاں گیس پائپ لائن 65کروڑ گجرات روڈ 50کروڑ 24کارپٹ سڑکیں

گجرات(نمائندہ خصوصی)اعوان شریف روڈ مکمل ہو ا نہ جلالپور جٹاں تحصیل بنی، جلالپور جٹاں گیس پائپ لائن 65کروڑ،24کارپٹ روڈز کا تحفہ عوام کو دے چکے ہیں زبانی دعوؤں اور اخباری بیانات کی بجائے عملی کاموں پر یقین رکھتے ہیں،میگا پراجیکٹس کے جھوٹے پراپیگنڈوں کا بدلہ عوام نے 35ہزار ووٹ لیڈ سے لے لیا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے ترجمان نے کیا انہوں کہا ہے کہ 30سال تو بہت دور کی بات ہماری 20ماہ کی کارکردگی کا موازنہ کر لیا جائے مخالفین دعویدار ہیں کہ انہوں نے 5سال میں ترقیاتی کاموں سے حلقہ کو یور پ بنا دیاہم انہیں یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ جناب آپ نے جلالپور جٹاں کو تحصیل کا درجہ دینے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ مدینہ تا اعوان شریف روڈ جس کی آپ 5سال تسبیع کرتے رہے مگر وہ مکمل نہ کر اسکے اس روڈ کی تعمیر کے لیے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی نے 28کروڑ روپے فنڈز مختص کروا کر روڈ کی تعمیر شروع کر دی، جلالپور جٹاں سٹیڈیم بھی آپ کی زبانی آپ نے کروایا مگر افسوس اس کا فنڈ بھی چوہدری حسین الٰہی نے منظور کروا کر کام شروع کر وا دیا ہے چکر لگا دیکھ لیں، آپ نے آبائی گاؤں اجنالہ میں جانیوالی چند کلو میٹر کی روڈ آپ نے تعمیر کروائی پہلے سنا تھا کہ سیاسی لوگ اپنے گھر کی روڈ پہلے بناتے ہیں مگر آپ کے دور میں دیکھ بھی لیا اس کے علاوہ کوئی اور منصوبہ آپ لائے تو بتا دیں ہم خراج تحسین پیش کریں گے ہم بخوبی جانتے ہیں کہ آپ فنڈز مانگنے جاتے تھے مگر سوائے رسوائی کے کچھ نہیں لا سکے 2013سے 2018کے عرصہ میں آپ نے کونسی مین شاہرات، ہسپتال یا تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کروائی عوام بخوبی جانتے ہیں اس میں کوئی شک بھی نہیں کہ آپ کی پانچ سالہ کارکردگی کا جواب عوام نے اچھے اور طریقے سے دیا۔۔۔آصف علی بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی 20ماہ کی کارکردگی پر نظر دوڑاتے ہیں وزیر آباد تا جلالپور جٹاں 16انچ قطر پائپ لائن کی بچھائی جو 65کروڑ کا منصوبہ ہے جس کا سنگ بنیاد سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے رکھا جلد مکمل ہو جائے گا جس سے این اے 68کا ہر گاؤں مستفید ہو گا، گجرات تا جلالپور جٹاں دو رویہ کارپٹ روڈ کی منظوری اسی سال تعمیر شروع ہو گی اور منصوبہ پایہ تکمیل کو بھی پہنچے گا،ٹانڈہ تا کڑیانوالہ کارپٹ روڈ کی تعمیر جاری، بھاگووال تا ٹانڈہ کارپٹ روڈ کی تعمیر مکمل، کڑیانوالہ چوک تا سرہالی موڑ کارپٹ روڈ کی تعمیر مکمل، شاہ پور تا پھرا کھٹانہ کارپٹ روڈ، پھرا کھٹانہ تا باہووال کارپٹ روڈ، چیچیاں تا باہووال کارپٹ روڈ،کڑیانوالہ چوک تا کھاریاں خورد بائی پاس کارپٹ روڈ کی تعمیر مکمل، سانتل روڈ کی تعمیر، ماڑی کھوکھراں تا کری شریف کارپٹ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں، ٹانڈہ تا ہیڈمرالہ کارپٹ روڈ براستہ ککیانوالہ کی تعمیر جاری،نت شرقی تا کوٹ نکہ، چنڈالہ کارپٹ روڈ، ائیر پورٹ چوک تا ملہو کھوکھر کارپٹ روڈ، پیجوکی کارپٹ روڈ، لکھنوال کارپٹ روڈ کی تعمیر، بھاگووال کارپٹ روڈ، بھاگووال تا قاضی چک کارپٹ روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں، سرائے ڈھنگ کارپٹ روڈ، کھوکھا سٹاپ تا حاجیوالہ کارپٹ روڈ کی تعمیر کا آغا ز، جلالپور صوبتیاں تا کوآنکھ، گھرال کارپٹ روڈ کی تعمیر مکمل، ملکی برساتی نالے پر پل کی تعمیر جاری، بھاگووال تا دھاڑیوال کارپٹ روڈ کی تعمیر، جلالپور جٹاں تا شہباز پور(پرانا روڈ) کارپٹ روڈ کی تعمیر،ٹھمکہ نافریاں کارپٹ روڈ کی تعمیر، مذکورہ روڈ ز مین شاہراہ ہیں جن میں اکثریت پراجیکٹس پر کام مکمل ہو چکا ہے آصف علی بھٹی مزید کہا کہ ن لیگی نمائندوں کے پاس بیان بازی کے علاوہ کچھ نہیں، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی کاوشوں سے اس وقت الحمد اللہ ہر یونین کونسل میں کرڑوں روپے سے گلیوں و نالیوں کی تعمیر کی جا رہی ہے اگر کوئی شک و شبہ ہو تو اپنی نظر دیکھ لیں ہمار ا کام یہاں ختم نہیں ہو جا تا اس کے علاوہ جو ہم نے 20ماہ میں کیا اس میں جلالپور جٹاں، کڑیانوالہ اور بھاگووال کو سٹریٹ لائٹس کا تحفہ بھی شامل ہیں جلالپور جٹاں کو روشن کرنے کے لیے فیز Iمکمل کر لیا گیا ہے آگے کام بھی جاری ہے، مین چوک، شاہراؤں، وارڈوائز سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کے علاوہ بڑے چوکوں میں سجاوٹی پولز کی تنصیب کا عمل جاری ہے، کڑیانوالہ میں بھی سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شروع کر دی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ بھاگووال اور کڑیانوالہ بازاروں میں دونوں اطراف ٹف ٹائلز بھی لگائی جا رہی ہیں تا کہ مراکز کی خوبصورتی میں اضافہ ہواور جلد ہی یہ تمام منصوبہ جات مکمل ہو جائیں گے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی گرانٹ سے این اے 68کے ہر اس علاقہ کو مدنظر رکھا گیا ہے جہاں بجلی نہیں پہنچ سکی اور وہاں پر اس وقت بجلی کے نئے پولز اور نئے ٹرانسفارمرز لگائے جا رہے ہیں بجلی کے کروڑوں روپے کے فنڈز سے تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں