جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے جانے کا وقت آ گیا ہے: زاہد حسین سلیمی

گجرات (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن زاہد حسین سلیمی پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کائرہ ہاؤس آمد کے موقع پر لالہ موسیٰ آئے انہوں نے کائرہ ہاؤس میں پارٹی کے مرکزی اورصوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں زاہد حسین سلیمی پارٹی جیالوں کے ہمراہ خوشگوارموڈ میں ریلی ودیگر معاملات کاانتظام دیکھتے رہے زاہد حسین سلیمی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عوام کے اوپر عذاب کی طرح مسلط جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کے جانے کاوقت ہوگیاہے گوجرانوالہ جلسے کوروکنے کے لئے حکومت نے تمام ترہتھکنڈے استعمال کیے لیکن عوام نے کسی چیز کوخاطرمیں نہ لائے اورجلسے کوکامیاب بنایا ہم پارٹی جیالوں کے انتہائی مشکورہیں جنہوں نے پارٹی چیئرمین کااستقبال کیا انشاء اللہ موجودہ حکومت کے خاتمے کاوقت آگیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں