بہاولپور: شوہر اور اس کا ساتھی دلہن کا جہیز لے کر فرار

بہاولپور چیمہ ٹاون کے علاقے میں شادی کے بعد سسرالی دلہن کے جہیز کا سامان لے کر رفو چکر ہوگئے لڑکی کی سکندر نامی شخص سے شادی ہوئی تھی سکندر اپنی بیوی ہما کو شادی کے بعد کرائے کے گھر میں رخصت کرکے لے کر گیا تھا، سکندر اپنی بیوی کے 47 ہزار نقدی لیپ ٹاپ اور دیگر سامان اٹھا کر فرار ہوگیا، متاثرہ لڑکی ہمہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کاروائی کے لیے تھانہ صدر پہنچ گئی ،پولیس تھانہ صدر ہمارا مقدمہ درج نہیں کررہی، درخواست ہے کہ ویڈیو کو اتنا شئیر کریں کہ بچی کو انصاف مل جائے

Posted by The Bahawalpur on Sunday, November 12, 2017

بہاولپور (جے ایم ڈی )بہاولپور میں شادی کے بعد شوہر اوراس کاساتھی نئی نویلی دلہن کے جہیزکا سامان لے کرفرار ہوگئے۔پولیس نے لڑکی کی درخواست پرشوہرسمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔بہاولپور کی رہائشی خاتون کو شادی مہنگی پڑگئی، زندگی بھر ساتھ دینے کا وعدہ کرنے والا جہیزکاسارا سامان لے کر رفوچکرہوگیا۔ نئی نویلی دلہن ہاتھ ملتی رہ گئی۔پولیس کیمطابق گرین ٹاؤن کی رہائشی 24 سالہ ہما نے سکندر نامی شخص سے شادی کی،جس کے بعد سکندر ہماکوشادی کے بعد چیمہ ٹاؤن فیز2 میں کرائے کے گھرمیں رخصت کرکے لے گیا۔بیوی میکے گئی تو شوہراورمبینہ ملزم سکندرکے ہمراہ اپنی بیوی کے47 ہزار روپے نقدی، لیپ ٹاپ اورجہیز کاسارا سامان لے کرفرارہوگیا۔تھانہ صدرپولیس نے لڑکی کی درخواست پرشوہرسمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(بشکریہ ویڈیو:دی بہاولپور)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں