بکرے کا گوشت 1100روپے اور بڑا 450روپے کلو میں فروخت ہو نے لگا

گجرات(نمائندہ خصوصی) شہر اورملحقہ دیہات میں بکرے کا گوشت 1100 روپے اور بڑا گوشت 450 روپے تک فروخت کیا جانے لگا۔ تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق تحصیل سرائے عالمگیر میں انتظامیہ کی جانب سے چھوٹا گوشت750 روپے جبکہ بڑا گوشت 350 روپے فی کلو قیمت مقرر کر رکھی ہے لیکن انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی غفلت اور لاپرواہی سے شہر سمیت تحصیل بھر میں مقررہ نرخوں سے زائد نرخوں پر گوشت فروخت ہو رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے مقررہ قیمت سے زائد پیسے وصول کرنے کے باوجود انہیں پانی ملا گوشت دے دیا جاتا ہے جو سراسر بے ایمانی ہے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور پانی ملے گوشت کی روک تھام کیلئے مناسب اقدامات کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں