بابر سلیم کھوکھر سیاست میں جرات مندی وضع داری اور اصول پسندی کے علمبر دار تھے

گجرات (نمائندہ خصوصی)بابائے سیاست جلالپورجٹاں،چوہدری برادران کے دیرینہ ساتھی،مسلم لیگ ق حلقہ پی پی29کے صدر حاجی بابر سلیم کھوکھر 1946میں جلالپورجٹاں میں پید اہوئے اور74برس عمر پائی، اپنی بھرپور زندگی گذارنے کے بعد گذشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے انکا شمار چوہدری ظہورالٰہی شہید خاندان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا اور انتخابی سیاست میں شامل ہوئے حاجی بابر سلیم کھوکھر کا چوہدری برادران کو کو شاید ہی جلالپورجٹاں میں متبادل مل سکے وہ سیاست میں جرات مندی، وضع داری اور اصول پسندی کے علمبردار تھے وہ مسلم لیگ ق کے ساتھ وفا کی مثالیں قائم کر گئے حاجی بابر سلیم کھوکھر دو مرتبہ چیئرمین بلدیہ رہے پہلی مرتبہ 1989میں چیئرمین منتخب ہوئے اور06-05-1989تا 29-01-92تک اسکے بعد دوسری مرتبہ 1998میں چیئرمین بلدیہ منتخب ہوئے اور18-12-1998تا 15-10-1999تک بلدیہ جلالپورجٹاں کے چیئرمین رہے وہ مسلم لیگ ق کے ورکرز کیلئے سایہ دار شجر تھے ورکرز کی سخت باتیں بھی انتہائی تحمل سے سنتے جس کام کی حامی بھر لیتے اسے ضرور مکمل کراتے حاجی بابر سلیم کھوکھرنے جلالپورجٹاں میں چوہدری برادران کے ساتھ تادم مرگ ساتھ نبھایا اور پیپلزپارٹی کے خلاف سیاست اور گذشتہ ادوار میں ن لیگ کے خلاف سیاست کی انہوں نے سیکڑوں خاندانوں کی خاموشی کے ساتھ کفالت کی حاجی بابر سلیم کھوکھر کا شمار چوہدری براردارن کے قابل اعتماد ساتھیوں میں ہوتا انہوں نے خرابی صحت کے باوجود 2018کے الیکشن میں چوہدری حسین الٰہی کو ایم این اے منتخب کرانے کا وعدہ کیا جو انہوں نے اپنی محنت ولگن سے پوراکر دکھایاحاجی بابر سلیم کھوکھر کے صاحبزادے بلال بابر کھوکھر انکے سیاسی جانشین اور سیاسی وارث ثابت ہوسکتے ہیں آج نہ صرف پارٹی کارکنان بلکہ جلالپورجٹاں کے شہری بھی انکی وفات پر گہرادکھ محسوس کرتے ہیں اللہ تعالیٰ حاجی بابر سلیم کھوکھر مرحوم کواپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں