ایم ایس ڈاکٹر بلال کی زیر نگرانی THQکھاریاں میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی

گجرات(نمائندہ خصوصی)ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر بلال بن طارق کی زیر نگرانی گزشتہ ڈیڑھ سال میں مریضوں کیلیے بہترین سہولیات کی فراہمی میں پوری ٹیم مصروف عمل جس میں ایک کروڑ کی لاگت سے ٹی بی کی تشخیص کیلیے جین ایکسپرٹ مشین کی انسٹالیشن ہے جس کے ذریعہ سے ٹی بی کے مریضوں کا 5000 روپے میں ہونے والا ٹیسٹ بالکل فری ہو رہا ہے جبکہ اس کے علاوہ تقریبا 36 لاکھ کی لاگت سے کمپیوٹرائزڈ پرچی سسٹم کیلیے ایک ائیر کنڈیشنر ہال تیار کیا گیا ہے جس میں مریضوں کے بیٹھنے کا وسیع انتظام ہو گا اس کے ساتھ تقریبا 6 لاکھ کی لاگت سے ایک برئیل پٹ مکمل کی گئی ہے جس میں ڈیلیوری کے بعد گندہ مادہ وغیرہ تلف کیا جائے گا جس سے فضائی آلودگی کم ہو گی اس کے علاوہ تقریبا 16 لاکھ کی لاگت سے ہسپتال کے فرنٹ پہ ٹف ٹائل کا منصوبہ مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتال میں مریضوں کو صاف پانی کی فراہمی اور ایمرجنسی بلاک میں پانی کی فراہمی کیلیے تقریبا ساڑھے 5 لاکھ کی لاگت سے پانی کے 2 بور کروائے گے ہیں جس سے پانی کا مسئلہ نہیں ہو گا اس کے علاوہ تحصیل کھاریاں کی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ ڈیجیٹل ایکسرے کا تھا جو کے مشینری انسٹال کر دی گئی ہے اور کسی بھی وقت کام شروع کر دیا جائے گا اس کے علاوہ تحصیل کھاریاں کا واحد منصوبہ جو کے پہلے صرف سی ایم ایچ میں تھا اب ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا جس کے ذریعے 6 میتیں برف خانے میں رکھنے کی سہولت ہو گیجبکہ کورونا وائرس کے دوران ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں تقریبا 4 ہزار لوگوں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گے ہم ایم پی اے میاں محمد اختر حیات صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں فیصل عباس مانگٹ صاحب کے انتہائی مشکور ہیں جن کی ذاتی دلچسپی سے بہت کم مدت میں یہ تمام پروجیکٹ مکمل ہوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں