ایلومینیم اور شیشہ فیکٹریوں نے ریٹوں میں خود ساختہ 25فیصد اضافہ کر دیا

گجرات(نمائندہ خصوصی) ایلومینیم اور شیشہ فیکٹریوں نے ریٹوں میں خود ساختہ 20سے 25فیصد اضافہ کر دیا جس پر صدر ایلومینیم ورکس ایسوسی ایشن گجرات حافظ محمد بلال بٹ کی زیر صدارت ایلومینیم کے تاجر سراپا احتجاج بن گئے انھوں نے گزشتہ روز اپنی دکانیں بند کر کے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایلومینم کے ڈیلروں کے پاس جا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا سینکڑوں مظاہرین نے پینا فلیکس اور کتبے اٹھا رکھے تھے جس پر ایلومینیم اور شیشہ فیکٹریوں کے مالکان کے خلاف اور مہنگائی ختم کر نے کے حق میں نعرے درج تھے اس موقع پر راجہ ندیم ناصر،چوہدری شیراز امتیاز،قاری اعجاز،مرزا عثمان،وسیم احمد،میاں سر فراز،مرزا ندیم،شاہد محمود،محمد پرویز،آفتاب محمد ایوب،شکیل،احمد فیض رسول،شیراز احمد،محمد ابوبکر،غلام جیلانی،مرزا علی مدثر،محمد ثاقب،محمد احسن،خرم شہزاد،محمد جنید ناصر و دیگر موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ایلومینیم ورکس ایسوسی ایشن،حافظ بلال بٹ نے کہا کہ ایلومینیم اور گلاس فیکٹری مالکان نے 25فیصد تک مہنگائی کر کے ہمارا معاشی قتل کر نے کی کوشش کی ہے اس طرح ایلومینیم کے ریٹ بڑھانے سے صارفین پر بوجھ پڑے گا اور لوگ ایلومینیم کا کام کروانا بند کر دیں گے انھوں نے کہا کہ ایلومینیم ڈیلر بھی اس مہنگائی کے ذمہ دار ہیں جو زیادہ قیمت وصول کرنے کے باوجودگیج پورا نہیں دیتے اور ہمارا اور صارفین کا جھگڑا کرواتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر ریٹ کم نہ کیے گئے تو احتجاج اور ہڑتال کا سلسلہ بڑ ھا دیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں