انجمن بہبود قیدیاں کا سنٹرل جیل کو سو کمبلوں کا عطیہ سپر ٹینڈنٹ جیل کے حوالے کیا

گجرات (راجہ نصرت علی) انجمن بہبود قیدیاں گجرات (Pisoners Welfare Society Gujrat)کا سنٹرل جیل گجرات کو ایک سو کمبلوں کا عطیہ، انجمن کے جنرل سیکرٹری نثارالدین ساجد راٹھور نے کمبل جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کئے۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث انجمن کو باور کرایا گیاتھا کہ جیل میں قیدیوں کو سردی کی شدت سے بچانے کیلئے کمبل ناکافی ہیں۔ اس پر انجمن کے عہدیداران صدر چوہدری اعجاز وڑائچ(ریور گارڈن گجرات)، نائب صدرچوہدری نواز ریحانیہ اور جنرل سیکرٹری ساجد راٹھور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے جیل حکام کو ایک سو کمبلوں کاعطیہ دیاہے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ لیاقت علی نے انجمن کے جنرل سیکرٹری ساجد راٹھور سے انجمن بہود قیدیاں گجرات کے تعاون کا شکریہ اداکیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں