الخدمت فاؤنڈیشن کیطرف سے اجتماعی قربانی کیلئے جانوروں کی خریداری جاری

گجرات(نمائندہ خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی جانب سے اجتماعی قربانی فی سبیل اللہ کے لئے تیاریاں اوراقدامات جانوروں کی خریداری کاسلسلہ جاری ہے الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے صدرانصردھول ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف دیگرذمہ داران اوررضاکاروں کی ٹیم اجتماعی قربانی فی سبیل اللہ کے لئے انتظامات میں مگن ہے اس سلسلہ میں دریائے چناب کے کنارے دینی مدرسے میں قربان گاہ کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں قربانی کے ایام میں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والے شہریوں کو گوشت فراہم کیاجائے گاجبکہ قربانی فی سبیل اللہ کے ذریعہ مستحقین سفید پوش حضرات بیواؤں مزدورطبقے میں بھی گوشت ان کی دہلیزپرالخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکارفراہم کریں گے گجرات شہرکے مخیرحضرات اورشہری اجتماعی قربانی فی سبیل اللہ میں حصہ لینے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن کے عہدیداران سے دفتر میں رابطہ کررہے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے بکرے کی قربانی کے لئے پچیس ہزارروپے جبکہ اجتماعی قربانی فی سبیل اللہ میں بارہ ہزارروپے فی حصہ رقم مختص کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں