آل پارٹیز کانفرنس کے تحت ہونیوالے جلسے حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے: ڈاکٹر فرخان میر

گجرات (نمائندہ خصوصی)) پاکستان پیپلز پارٹی جلالپورجٹاں کے صدر داکٹر فرحان میر نے گوجرانوالہ جلسہ میں روانگی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے تحت ہونیوالے جلسے حکومتی تابوت میں آخری کیل ثابت ہونگے موجودہ حکومت سے چھٹکارا پوری قوم کی آواز بن چکا ہے اپوزیشن ایک پیچ پر ہے اور ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے متحد ہوئی جسکا بنیادی مقصد غریب عوام کو نجات دلانا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے جس نے آمریت کا مقابلہ کیا اور اب سول آمریت کء خلاف برسر پیکار ہے موجودہ حکومت صرف پرانے ترقیاتی کاموں پر تنقید کر کے عوام کو بہکا رہی ہے اڑھائی سالوں کی حکومتی کارکردگی سے عوام کو برسوں کا احساس ہو گیا ہے آئندہ پی ٹی آئی کو نہیں لانا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں