گجرات(صابر علی صابر)صدر گجرات پریس کلب ملک شفقت اعوان نے ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا پریس کلب آنے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ گجرات پریس کلب نے ہمیشہ معاشرے کے مثبت پہلوﺅں کوہی اجاگر کیا ہے ہماری ہر ممکن کوشش ہوتی ہے اداروں کیساتھ بہترین کوارڈینیشن کیساتھ ساتھ تعلقات مضبوط رہیں آج تک زرد صحافت کیلئے پریس کلب کا پلیٹ فارم استعمال نہیں ہوا کیونکہ ذمہ دار لوگوں کو ممبر شپ دی جاتی ہے جو اسکے اہل ہوں انہوںنے کہا کہ پولیس پر تنقید تو بہت کی جاتی ہے مگر انہیں حکومت کی طرف سے کتنی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اس طرف نہ تو حکومت سوچتی ہے اور نہ ہی عوام کسی کا دھیان ہی نہیں پڑتا پولیس کو حکومت کی طرف سے سہولیات ملنی چاہیے تا کہ وہ خوش اسلوبی سے عوام کے کام کر سکیں انہوں نے کہا کہ گجرات میں کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ رونما ہونے پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت موقع پر پہنچتے ہیں جس سے جہاں پولیس کا مورال بلند ہوتا ہے وہاں انہیں صحیح معلومات بھی مل جاتی ہیں جنرل سیکرٹری سید نوید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے انتظامی معاملات کو بہترین طریقے سے چلاتے ہیں گجرات میں کوئی بھی واقعہ رونما ہو موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ خود کرتے ہیں انہیں کئے جانے والے میسیج کا رپلائی فوری آتا ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ وہ گجرات کو امن وامان کی بہتر صورتحال کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں سینئر صحافی راجہ ریاض راسخ نے کہا کہ ڈی پی او گجرات عمر سلامت کو گجرات پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں ضلع گجرات میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
