گجرات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 55ہو گئی

گجرات (ڈسٹرکٹ رپورٹر)گجرات میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 55ہو گئی ہے‘عوام کی غیر سنجیدگی اور بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کی سستی اور لا پرواہی سے گجرات میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گجرات کی اکثریت نے ایران‘ اٹلی‘ سپین‘ جرمنی جیسے ممالک سے عبرت حاصل کر کے اپنے گھروں میں ہی قیام کرنے کو ترجیح دی ہے پاکستان میں دن بدن اس کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اس وبا نے پوری دنیا میں اپنے پنجے گاڑھ دئیےہیں جب تک ہم خود اور اور اپنے پیاروں کومحفوظ بنانے کیلئے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائینگے تو اس کے ذمہ دار بھی ہم خود ہونگے اور اس کے نتائج کیلئے بھی ہمیں تیار رہنا چاہیے۔صوبہ کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع گجرات بھر میں جزوی لاک ڈاؤن ہے اور گزشتہ روز کمشنر کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ کے بعد گجرات میں متاثرہ مریضوں میں اضافے کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں سختی لائی گئی ہے۔ لیکن آج نئے کیسز آنے کے بعد گجرات میں مجموعی تعداد 55ہو گئی ہے جس کی محکمہ صحت نے بھی تصدیق کر دی ہے۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈیرہ غازی خان‘ ملتان‘ لاہور اور فیصل آباد کے قرنطینہ سینٹرز میں 318‘ لاہور 116‘گجرات 55‘ راولپنڈی 30‘ جہلم 28‘ گوجرانوالہ 11‘فیصل آباد 9‘ ڈیرہ غازی خان 5‘منڈی بہاؤالدین 4‘ ملتان‘ رحیم یار خان‘وہاڑی‘ میانوالی‘ سرگودھا اور ننکانہ صاحب میں 2,2نارووال‘ اٹک‘ بہاولنگر‘ خوشاب اور بہاولپور میں ایک ایک کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں