ملک گیر پاور بریک ڈاؤن ،ٹوئٹر پرمیمز کا طوفان برپا

پا کستان میں ملک گیر پاور بریک ڈاؤن ٹویٹر پر ہیش ٹیگ بلیک آؤٹ کے نام سے مسلسل ٹرینڈ کر رہاہے، عوام اس مشکل وقت میں بھی ٹوئٹر پر میمزشئیر کیے بنا رہ نہیں سکی ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہونے والے ملک گیر پاور بریک ڈاؤن کی وجہ سے جہاں پورا ملک اندھیروں میں ڈوبا وہیں سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار نے مشکل میں پھنسی قوم کو مصیبت سے نپٹنے کاموقع بھی فراہم کردیا ۔ اگرچہ ملک میں بجلی کی بحالی کا سلسلہ تاحال بھی جاری ہے تاہم اندھیرے میں ڈوبی عوام شگوفوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سوشل میڈیا پر رد عمل کا کھل کر اظہار کیا اور دلچسپ تبصروں کے ڈھیرلگادیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں