فہد مصطفی کو’ٹک ٹاک‘ سے متعلق مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

کراچی:
اداکارفہد مصطفی اپنے شو، اداکاری اورمختلف بیانات کی وجہ سے تو خبروں کی زینت بنتے ہی ہیں تاہم اب انہیں ’ٹک ٹاک‘ سے متعلق والدین کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا ہے۔

ڈرامہ اورفلمی انڈسٹری کے معروف اداکارفہد مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروالدین سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سوشل میڈیا ایب ’ٹک ٹاک‘ ایپ سے دوررکھیں جوبچوں کے لیے بہت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ پر پوری قوم کچھ نہ کرنے میں مصروف ہے۔

فہد مصطفی کا یہ کہنا ہی تھا کہ مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا اوران کے اس بیان پرانہیں کھری کھری سنائیں۔

صارفین نے فہد مصطفی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کے معروف شو’جیتو پاکستان‘ میں تو جیسے کمپیوٹرکورس کراتے ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں