عدنان سمیع بالی ووڈ مافیا پر برس پڑے

ممبئی:(جے ایم ڈی)
ہر وقت بھارت کے گن گانے والے گلوکارعدنان سمیع سشانت سنگھ کی موت کے بعد بھارتی انڈسٹری پر ہی برس پڑے اور بالی ووڈ میں رائج مافیا پر برستے ہوئے وہاں نئے فنکاروں کے ساتھ ہونے والے استحصال کا پردہ فاش کردیا۔
پاکستان کی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع اکثر سوشل میڈیا پر بھارت کے گن گاتے نظر آتے ہیں جس پر انہیں پاکستان میں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے تاہم اداکار سشانت سنگھ کی موت کے بعد عدنان سمیع نے بالی ووڈ کے ان سیاہ پہلوؤں پر روشنی ڈالی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری بری طرح مافیا کے قبضے میں جکڑی ہوئی ہے اور یہاں نئے فنکاروں کے ساتھ کتنا برا سلوک کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں