بالی ووڈ میں فلمیں کیسے ملتی ہیں؟ روینا ٹنڈن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

(جے ایم ڈی)بالی ووڈ میں فلمیں کیسے ملتی ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ کی ہی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے راز کھول دیاتفصیلات کے مطابق اداکارہ روینا ٹنڈن نے بتایا کہ بالی ووڈ شروع سے ہی مردوں کے زیراثر رہا ہے لیکن میں نے کبھی کردار کے لیے مرد اداکاروں کی خواہشات پوری نہیں کیں اس حوالے سے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ میں رائج اقربا پروری سے انکار کرنا اب ممکن نہیں رہا کیوں کہ اس معاملے پر بہت سے اداکار کھل کر بات کرچکے ہیں دوسری جانب روینا ٹنڈن نے کہا بالی ووڈ میں کام ملنے کے حوالے سے ہر حقائق کو ایک بار پھر سوشانت نگھ کی خودکشی نے تازہ کردیا ہےروینا ٹنڈن نے سوشانت کے حوالے سے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت ان کے مالی معاملات اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہوئی لیکن ان کے مداحوں نے ہدایت کار کرن جوہر سمیت دیگر لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے ان کی موت کی وجہ اقرباپروری قرار دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں