انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟

ممبئی:(جے ایم ڈی ) بالی ووڈ کی معروف کرکٹ اور فلمی جوڑی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی پہلی بار کہاں ملے تھے۔انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کی پہلی ملاقات 2013 میں شیمپو کے ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی جس میں دونوں ماڈلنگ کررہے تھے۔ ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں انوشکا شرما نے ویرات کوہلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھا کہ آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ کیا ویرات میرے گھر آئے تو میں کہوں گی ہاں۔ کیا وہ میرے دوست ہیں ، ہاں۔ کیا میں انہیں جانتی ہیوں تو اس کا جواب ہے ہاں۔ لیکن یہاں اور بھی تفصیلات ہیں جنہیں لوگ نہیں جانتے۔انوشکا نے بتایا کہ ہم نے ایک اشتہار میں اکٹھے کام کیا میں نے ان کے خلاف کچھ متکبرانہ رویہ اختیار کیا کیونکہ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ مغرور سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن جب میں ان سے ملی تو وہ بہت بردبار، ذہین اور ہنسی مذاق کرنے والے شخص نظر آئے۔اشتیار کی شوٹنگ تین دن تک جاری رہی اور دوسری رات میں نے اپنے نئے گھر کی خوشی میں دوستوں کو ڈنر پر بلالیا میں نے ویرات کو بھی دعوت دی۔ اور یہیں سے ہماری دوستی شروع ہوئی۔واضح رہے کہ فلم اور کرکٹ کی یہ خوبصورت جوڑی 11 دسمبر 2017 کو شادی کے بندھن میں بندھی تھی اور اب یہ دونوں ایک خوبصورت سی بیٹی کے والدین ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں