امجد صابری کے بیٹے کی آوازمیں ’بھردوجھولی‘ وائرل

کراچی(جے ایم ڈی ) ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آوازمیں ’بھر دو جھولی‘ وائرل ہوگئی۔ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے معروف قوال امجد صابری کے بیٹے مجدد امجد صابری کی آواز میں ’بھر دو جھولی میری یا محمد ‘ خوب وائرل ہوگئی۔مداحوں نے مجدد امجد صابری کی آواز کی خوب سراہا اور ان کی آواز کو بالکل والد امجد صابری کی آواز تشبیہہ دی۔مداحوں نے کہا کہ آواز سن کرایسا لگتا ہے کہ امجد صابری واپس آگئے ہوں۔ ایک اور مداح نے کہا کہ مجدد امجد صابری کی آواز نے دل جیت لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں