اداکارہ سعیدہ امتیاز نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

(جے ایم ڈی)اداکارہ اور ماڈل سعیدہ امتیاز گلوکاری کے میدان میں بھی منفرد مقام حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے، حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے اپنے پہلے گانے میں سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامور اداکارہ و ماڈل سعیدہ امتیاز نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فن گلوکاری میں بلند مقام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
۔سعیدہ امتیاز نے کہا کہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں گروپ بندی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تو رہا مگر اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، جس طرح اداکاری اور ماڈلنگ میں کامیابیاں سمیٹی فن گلوکاری میں بھی کامیابی حاصل کرونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں