پی پی وفد کی زاہد حسین سلیمی کومبارکباد (تصویری جھلکیاں)

 

گجرات(قیصراعجازملہی)پاکستان پیپلز پارٹی گجرات کے رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری زاہد حسین سلیمی کے رکن پنجاب کونسل مقرر ہونے پر پیپلز پارٹی کے جیالوں کی جانب سے انہیں مبارکبادوں کاسلسلہ جاری ہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی سٹی گجرات اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے نوجوانوں نے مہر شوکت ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سٹی کی قیادت میں زاہد حسین سلیمی کی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد دی مہر شوکت اوران کے ساتھیوں نے زاہد حسین سلیمی کو پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستہ پیش کر تے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر مہر شوکت نے اپنے ساتھیوں کی جانب سے زاہد حسین سلیمی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھی ہیں انشاءاللہ ہر موڑ پر آپ کے ساتھ چلیں گے زاہد حسین سلیمی نے مہر شوکت اور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ساتھی کو مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ان کا کہنا تھا کہ میں پیدائشی پیپلزپارٹی کا جیالہ ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ قیادت نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پنجاب کونسل میں مجھے ذمہ داری سونپی انشاءاللہ گجرات شہر میں پیپلزپارٹی کو متحرک اور فعال بنائیں گے اور میں توقع کرتا ہوں کہ جس طرح آج آپ لوگ یہاں پر آکر میری خوشی میں شامل ہو رہے ہیں جماعت کی مضبوطی کے لیے بھی اسی طرح بڑھ چڑھ کر میرا ساتھ دیں گے وفد میں مہرسعید ضیاءسٹی سیکرٹری اطلاعات،مرزا علی زیب ناصر ڈویژنل جنرل سیکرٹری پی وائی او،ملک عمر شہبازسٹی سینئرنائب صدر ،مہر عمران،میاں تنویر،افضال اعظم ،عثمان چوہدری مراڑپوریا،چوہدری عمر،حمزہ جٹ،مرزا واصف ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سٹی گجرات سمیت دیگر شامل تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں