ڈیرہ نمبرداراں مچھیانہ پر دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

بارسلونا(رپورٹ:اسجد چیچی )ڈیرہ نمبرداراں مچھیانہ پر چوہدری ناصر نمبردار ،چوہدری سید علی مہراور چوہدری عامر نیاز مہر کی طرف سے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام ۔مہمانوں کی آمد پر شاندار استقبال اور ان کی تواضع لذیذ کھانوں سے کی گئی ۔ عشائیہ میں شرکت کرنے والی نمایاں شخصیات میں چوہدری عمران کسانہ ،چوہدری عثمان کسانہ پنجن کسانہ ،چوہدری مدثر جھنڈیوالی ،چوہدری شہر یار ایڈووکیٹ ،چوہدری سفیان گھرکو ،چوہدری اکرم شیر گڑھ اور چوہدری اشفاق چک پیرانا و دیگر شامل تھے ۔ سپین سے ممتاز سماجی شخصیت چوہدری حسن مختار مہر نے بذریعہ فون تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں