راجہ ضیاء صدیق پاکستان پہنچ گئے

گجرات(اوورسیز ڈیسک)پاکستانی کمیونٹی سپین کی ہردلعزیز شخصیت راجہ ضیاء صدیق آف بھٹیاں چباں پاکستان پہنچ گئے۔ایئر پورٹ پر قریبی دوستوں سے گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد میں نجی تقریبات میں شرکت۔ راجہ محمد ضیاء صدیق مختصر دورہ پر پاکستان آئے ہیں وہ پاکستان میں قیام کے دوران نجی مصروفیات کے علاوہ مختلف تقریبات میں شرکت اور قریبی دوست و احباب سے ملاقاتیں کرینگے۔ اسلام آباد اور پشاور میں نجی مصروفیات کے بعد وہ اپنے آبائی گاؤں بھٹیاں چباں پہنچیں گے۔راجہ محمد ضیاء صدیق آف بھٹیاں گجرات سمیت ملک کے مختلف شہروں میں میں اپنا وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں