فلاحی اداروں کو چلانے میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا کردار ہے: چوہدری قمر اقبال

گجرات (سٹاف رپورٹر) پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال نے کہا ہے کہ صحافت کسی بھی جمہوری ریاست کا چوتھا ستون ہے جو کسی بھی معاشرے کو بنانے یا بگاڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،پاکستان یونین ناروے نے اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کے نجی اور خاندانی مسائل کو حل کرنے کیلئے ناروے میں ایک مصالحتی کونسل بنا رکھی ہے جبکہ ایک تھینک ٹینک بھی کام کررہا ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اور کمیونٹی کو درپیش نت نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی تجاویز دیتا رہتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے آبائی وطن پاکستان سے بہت محبت ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آبادکی جانب سے آج اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمر اقبال کا کہنا تھا کہ صحافت کسی بھی جمہوری ریاست کا چوتھا ستون ہے جو کسی بھی معاشرے کو سنوارنے یا بگاڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مدعو کرنے پر قائد صحافت افضل بٹ، صدر این پی سی انور رضا، سیکرٹری خلیل احمد راجہ، فنانس سیکرٹری نیئر علی اور سینئر نائب صدر اظہر جتوئی کا مشکور ہوں،ناروے کی ترقی میں پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، پاکستانی ناروے کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،ناروے کی پارلیمنٹ میں پاکستانیوں کی نمائندگی ہے، اور بعض پاکستانی وہاں پر ڈپٹی اسپیکر اور وزیر بھی رہ چکے ہیں، پاکستان یونین ناروے نے اپنی پاکستانی بہن بھائیوں کے نجی مسائل کو حل کرنے کیلئے مصالحتی کونسل بنا رکھی ہے جبکہ ایک تھینک ٹینک بھی قائم کیا ہوا ہے جو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تجاویز دیتا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بہت محبت ہے، پاکستان یونین ناروے پاکستان کی فلاحی تنظیموں کیلئے فنڈز اکھٹے کرنے کا کام بھی سرانجام دیتی ہے، اس موقع پر قائد صحافت افضل بٹ نے چوہدری قمر اقبال کو این پی سی میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بیرون ممالک قیام پذیر پاکستانی دو طرفہ سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں،اس میں سینئر پاکستانی صحافی اور بین الاقوامی تعلقات کے محقق و استاد ڈاکٹر سید سبطین شاہ کا بھی بہت اہم کردار ہے جس پر ہمیں فخر ہے کیونکہ وہ ہمارے پریس کلب کے ممبر کے طور پہچانے جاتے ہین اور یورپ جاکر انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ آج وہ صحافی بھی ہیں اور ایک محقق اور استاد بھی ہیں۔ اورسیزپاکستانیوں کا دل اپنے وطن کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستان میں چلنے والے فلاحی اداروں کو چلانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا بڑا کردار ہے، دونوں ممالک میں عوامی سطح پر باہمی تعلقات میں بہتری لائی جا سکتی ہے،اس موقع پر ڈاکٹر سید سبطین شاہ نے بھی گفتگو کی اور ناروے پاکستان تعلقات میں نارویجن پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے نارویجن پاکستانیوں کے ناروے کی ترقی میں کردار کو سراہا۔ سیکرٹری این پی سی خلیل احمد راجہ نے کہا کہ دیار دور میں بسنے والے پاکستانی ملک کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہے،امید ہے ان روابط میں مزیدبہتری لائی جائیگی۔استقبالیہ تقریب سے ناروے میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیت اور یونین کے سینئر عہدیدار چوہدری اصغر دھکڑ اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سینئرنائب صدر اظہر جتوئی نے بھی خطاب کیا،اس موقع پرقائد صحافت افضل بٹ نے پاک ناروے تعلقات میں نمایاں کردار ادا کرنے پر اور بیرون ملک پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے پر چوہدری قمر اقبال کو بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ پیش کیا۔ ان کے علاوہ، ڈاکٹر سید سبطین شاہ کو صحافت میں نمایاں کارکردگی دکھانے اور تعلیم کی اعلیٰ ترین ڈگری (پی ایچ ڈی) حاصل کرنے پر بہترین پرفارمنس ایوارڈ دیا گیا۔ اس سے قبل چوہری قمراقبال اور ان کے وفد بشمول چوہدری اصغرخان دھکڑ، چوہدری خالد اور پاکستان یونین ناروے کے ٹورازم کوآرڈینیٹر مبین الرحمان کو پریس کلب پہنچنے پر ہار پہنائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں