قومی ائیرلائن پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (جے ایم ڈی) قومی ائیرلائن پی آئی اے کی آمدنی میں اضافہ ریکادڑ کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے پہلی سہ ماہی مالیات کی منظوری دے دی ہے، پی آئی اے نے پہلے تین ماہ میں 115ملین روپے کا آپریٹنگ منافع حاصل کیا، پہلی سہ ماہی کی محصولات 34ارب روپے سے زائد رہے۔ پی آئی اے میں یہ مسلسل دوسری سہ ماہی میں آمدنی میں اضافہ رہا ہے، کورونا وبا کی وجہ سے پی آئی اے کے بند ہونے والے خلیجی ،سعودی عرب بشمول عمرہ آپریشن فعال ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں