پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کا قتل‘ ایک ملزم کی عبوری ضمانت‘ دوسرا کرایہ کی گاڑی سمیت روپوش

لاہور(جذبہ نیوز) ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ نے 22 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی۔ پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی سعد امیر بٹ کے علاوہ دوسرا مرکزی ملزم ظاہر جدون پہلے ہی قتل کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔ ظاہر جدون کی گرفتاری کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں چھاپے مارے گئے لیکن ملزم کو نہیں پکڑا جا سکا۔ نامہ نگار کے مطابق ملزم ظاہر جدون واقعہ سے 3 روز قبل کرائے پر گاڑی لیکر مفرور ہو گیا۔ مقتولہ مائرہ کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ کرائے پر لی گئی کار کا ٹریکر اسلام آباد پہنچ کر بند کر دیا گیا۔ جبکہ مقتولہ کی دوست اقراء ہمدانی نے گاڑی کیلئے ملزم کی ضمانت دی تھی۔ رینٹ اے کار مالک نے کار واپس نہ کرنے پر درخواست دیدی جس پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں