کڈنی سنٹر کی فنڈ ریزنگ کیلئے گجرات کے میڈیا نے ہمیں آمادہ کیا: چوہدری قمر اقبال

گجرات (نمائندہ خصوصی)چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمر اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے دل پاکستان میں دھڑکتے ہیں۔ جب بھی پاکستان پر بڑا وقت آیا ہے ہمیشہ اوورسیز سب سے آگے نظر آتے ہیں۔ کڈنی سنٹر کی فنڈ ریزنگ کیلئے گجرات کے میڈیا نے ہمیں آمادہ کیا اور میاں محمد اعجاز سے ہماری ملاقات کرائی۔ انشاء اللہ آئندہ سال بھی اچھی فنڈ ریزنگ کی جائے گی۔ اس وقت کرونا کی وجہ سے یورپ اور ناروے کے کاروباری حالات مندے کے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمارا تعاون ساتھ رہے گا۔ چوہدری قمر اقبال کا کہنا تھا کہ ضلع گجرات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بے تحاشا ہیں۔ ان کی زمینوں پر قبضہ اور جھوٹے مقدمات درج ہو جاتے ہیں۔ اوورسیز کو اپنی کمیونٹی سے بہت پیار ہے اور ہر نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں مگر امن وامان کی صورتحال سے اوورسیز بہت مایوس ہیں۔ انہیں مختلف کیسوں میں اُلجھایا جاتا ہے۔ یہاں کا ماحول بہت عجیب سا ہے۔ اغواء برائے تاوان، پراپرٹی پر قبضے معمول بن چکا ہے۔پہلے پاکستانی چھٹیوں سے قبل 2، 2 ماہ قبل اپنی سیٹیں بک کرا لیتے تھے مگر اب ایسے حالات نہیں رہے۔ ڈی سی گجرات اپنی کمیٹیوں میں اوورسیز پاکستانیوں کو بھی شامل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں