چوہدری ولایت خاں موجیانوالہ کا قومی اسمبلی اسلام آباد کا دورہ

گجرات (نمائندہ خصوصی )پاکستانی کمیونٹی ناروے کی ممتاز سماجی شخصیت چوہدری ولایت خان موجیانوالہ کا قومی اسمبلی کا دورہ ‘ وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کے ساتھ خصوصی ملاقات ۔ ملاقات کے دوران حلقہ کی موجودہ صورتحال سمیت مختلف دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یاد رہے چوہدری ولایت خان آف موجیانوالہ آج کل پاکستان کے دورے پر ہیں ۔ چوہدری ولایت خان آف موجیانوالہ اپنی مہمان نوازی ‘ خوش اخلاقی کی وجہ سے حلقہ میں اثرو رسوخ رکھنے والی کی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ چوہدری ولایت خان نے دورہ قومی اسمبلی کے موقع پر وزیر مملکت پورٹ اینڈ شپنگ چوہدری جعفر اقبال فتہ بھنڈ کے علاوہ اراکین اسمبلی سمیت اعلیٰ سرکاری افسران سے بھی ملاقاتیں کیں اور مختلف پروگرامات میں شرکت کے بعد واپس موجیانوالہ پہنچ چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں