افتخار چیچی کا قبضہ واگزار کروانے میں کردار ادا کرنیوالے ساتھیوں کے مشکور ہیں: امجد رولیہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)چوہدری افتخار چیچی کا قبضہ واگزار کروانے میں کردار ادا کرنے والے اعلیٰ حکام، یورپ اور پاکستان میں موجود ساتھیوں کے انتہائی مشکور ہیں، اپنے حق کیلئے اتحاد اور اتفاق کی مثال بننے والے تمام اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں، ہم انصاف اور میرٹ کے داعی ہیں، اور کبھی نہیں چاہا کسی کے ساتھ بھی زیادتی ہو، ان خیالا ت کا اظہار سابق چیئرمین پاک فیڈریشن اٹلی چوہدری امجد حسین رولیہ نے اپنے اظہار تشکرکے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ چوہدری افتخار چیچی کا قبضہ واگزار کروانے والے اعلیٰ حکام یقیناخراج تحسین کے مستحق ہیں کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے ایک اوورسیز پاکستانی کو اس کا حق دلا کر بیرون ممالک میں بسنے والے دیگر ہم وطنوں کی حوصلہ افزائی اور انصاف کا بول بالا کیا ہے، چوہدری امجد رولیہ نے کہا کہ انصاف کی بھرپور آواز بلند کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں، میڈیا،وکلاء اپنے اوورسیز بھائیوں جو پاکستان میں کافی متحرک رہے سابق ضلعی ممبران اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب شکیل چوہان، خصوصاً یورپ سے چوہدری اعجاز پیارا، سید مظہر بخاری نے اس ایشو کو بہت ہائٹ لائٹ کیا جو یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں، اور امید ہے کہ اوورسیز پاکستانی اس اتحاد واتقاق کی مثال آئندہ بھی قائم رکھیں گے تاکہ کسی کی ہماری جائیدادوں قبضہ کرنے اور ناجائز تنگ کی جرات نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں