پی ٹی آئی یورپ ویمن کی آن لائن میٹنگ شرکاء کی شرکت

یورپ(نامہ نگار) پی ٹی آئی یورپ وومن کی آ ن لائن میٹنگ گزشتہ روز ہوئی جس میں پی ٹی آئی سوئیزر لینڈ وومن ونگ کی صدر امبر جیلانی پی ٹی آئی ناروے وائس پریزیڈنٹ شازنہ بشیر اور وومن ونگ کی صدر کنول سجاد اور سینئر ممبر صائقہ پی ٹی آئی ڈنمارک کی سینئر رہنما نائلہ وسیم اور فرینہ شوکت نے شرکت کی جس میں سوئیزر لینڈ میں منعقد ہو نیوالے یورپین چیپٹر ز کے ایجنڈے پر بات چیت ہوئی بعد ازاں دیگر نکات پر بات کی گئی جس میں خواتین کے کوٹے پر بات ہوئی اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ خواتین کو بھی نمایاں نشستیں د ی جائیں آخر میں اگلی میٹنگ کو ناروے میں منعقد کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں