پی ٹی آئی فرانس میں کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہو گا: شیخ نعمت اللہ

گجرات (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی فرانس میں کالی بھیڑوں کا صفایا کریں گے: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے شانہ بشانہ ہے انشاء اللہ پارٹی ورک جاری ہے پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط کریں گے ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پی ٹی آئی فرانس شیخ نعمت اللہ نے اپنے بیان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی فرانس کے تمام سینئر و جونیئر رہنما یکجا ہیں اور ایک ساتھ پارٹی ورک کررہے ہیں شیخ نعمت اللہ نے مزید کہا کہ کچھ شر پسند عناصر پارٹی معاملات کو خراب کر نے کی ناکام کوشش کررہے ہیں انشاء اللہ ایسا کبھی بھی نہیں ہو گا پی ٹی آئی فرانس میں کوئی گروپ یا کوئی دھڑا نہیں سب ایک ہیں اور سب ایک ہی رہیں گے انشاء اللہ پہلے سے بڑ ھ کر پی ٹی آئی فرانس دن بدن مضبوط ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں