پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے زیر اہتمام یو اے ای کے 46ویں نیشنل ڈے کے موقع پر دوستانہ کرکٹ میچ

شارجہ (خالد محمود گوندل )یو اے ای کے 46ویں نیشنل ڈے کے حوالے سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے دوستانہ میچ کا انعقاد کیا ۔ جس میں پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی ٹیم اور ایمریٹس کرکٹ کلب نے حصہ لیا ۔ مہمانانِ خصوصی پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری اور لاکازا گروپ کے چیئرمین جمیل اسحاق ‘ محمد یونس صوفی (آسٹریلیا )اور راجہ محمد سرفراز تھے ۔ یہ دوستانہ میچ 20اوورز کا کھیلا گیا ۔ ایمریٹس کلب نے ٹاس جیت کر سوشکل سنٹر شارجہ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ مقررہ 20اوورز میں 172رنز بنا سکی ۔ جواب میں ایمریٹس کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف 19اوورز میں چار وکٹ پر حاصل کر لیا ۔ اس طرح ایمریٹس کرکٹ کلب نے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کی کرکٹ ٹیم کو چھ وکٹ سے ہرا دیا ۔ ونر اپ ٹیم کے کپتان محمد کو خالد حسین چوہدری ‘ جمیل اسحاق ‘ محمد یونس صوفی ‘ محمد سعید ‘ عمران اسلم ‘ عمران رفیق ‘ چوہدری خالد بشیر ‘ خواجہ عبدالوحید پال ‘ ملک شہزاد یونس ‘ ہمایوں بنگش ‘ جعفر شاہ و دیگر نے ٹرافی دی ۔ اس کے علاوہ ایمریٹس کلب کی ٹیم کے مین آف دی میچ مرزا نے میڈل وصول کیا ۔چوہدری خالد حسین اور جمیل اسحاق نے کہا کہ اس دوستانہ میچ کا مقصد پاکستان اور یو اے ای کی دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے ۔ اور ہم یو اے ای کے تمام شیوخ کو 46ویں نیشنل ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں