پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں یو اے ای کے 46ویں قومی دن کے حوالے سے تقریب

 شارجہ (خالد محمود گوندل )پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں 46واں یو اے ای نیشنل منایا گیا ۔ جس میں ضروریاتِ زندگی کے مختلف اسٹالز بھی لگائے ۔ اس موقع پر فیملی شاپنگ فیسٹیول میں فیملیز اور دیگر نے بھر پور شرکت کی اور خوب انجوائے کیا ۔ اس میگا ایونٹ کا اہتمام پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر خالد حسین چوہدری اور انکے عہدیداران نے کیا ۔یو اے ای کے قومی دن کے پروگرام کا تلاوتِ کلام پاک اور حمد و نعت سے کیا گیا ۔ اُس کے بعد یو اے ای اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ پروگرام میں سکول کے بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے ‘ تقریریں بھی کی گئی اور شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔ اس میں لائیو پرفارمنس بچوں اور فیملیز میں گفٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر یو اے ای کے قومی دن کی مناسبت سے بہت بڑا کیک کاٹا گیا اور یوں ہال تالیوں سے گونج اُٹھا ۔ چوہدری خالد حسین نے اس موقع پر کہا کہ یو اے ای ہمارا دوسرا گھر ہے جس طرح ہم پاکستان کی آزادی مناتے ہیں اس طرح ہمیں یو اے ای کی خوشیوں میں شریک ہونا چاہئے ہم اوورسیز کو یہاں کے قوانین کا احترام کرنا چاہئے تا کہ ہماری پہچان دنیا میں ایک مثال بنے ۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ کہ سکھوں کی ریلی نے بھی شرکت کی اور انہوں نے موٹر سائیکلوں سے قومی دن کو جوش و خروش طریقے سے منایا ۔ شرکت کرنے والوں میں میاں منیر ہانس ‘ ذوالفقار بسرا ‘ چوہدری عبید اللہ صدر پی ٹی آئی عجمان ‘ ہمایوں بنگش ‘ ملک محمد اسلم ‘ چوہدری عارف عامر ‘ جعفر شاہ ‘ شیر اکبر آفریدی ‘ ملک شہزاد یونس ‘ عاصم نقوی ‘ صائمہ نقوی ‘ حاجی دراز خان ‘ چوہدری خالد بشیر ‘ سجاد قریشی ‘ محمد سعید ‘ محمد عمران اسلم ‘ غلام قادر راجا ‘ عمر بلوچ ‘ عتیق حیدر کے علاوہ دیگر شامل تھے ۔ خالد حسین چوہدری کے ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی نیشنل ڈے کا کیک کاٹا ۔ مسز صائمہ نقوی نے بچوں کو ٹیبلو تقریر اور قومی نغموں کی بھر پور تیاری کروائی اور خاص طور پر بچوں نے خالد حسین چوہدری کے ساتھ خصوصی تصویریں بھی بنوائیں ۔ پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر کمیونٹی نے پاکستان سوشل سنٹر کے اس کامیاب پروگرام کو سراہا اور شارجہ سنٹر کے دیگر عہدیداران کی محنت کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں