پاکستان تحریک انصاف اٹلی بلزانو کی تنظیم سازی کی تقریب

گجرات (جے ایم ڈی)پاکستان تحریک انصاف اٹلی بلزانو کی گذشتہ روز تنظیم سازی کی تقریب منعقد کی گئی،جس میں تحریک انصاف اٹلی کے صدر آصف باجوہ نے خصوصی شرکت کی،تقریب کا اہتمام اٹلی کے شہر ترینتو میں کیا گیا،تقریب کی میزبانی سینئرنائب صدر یپی ٹی آئی اٹلی آصف علی گھمن اور سینئرراہنما پی ٹی آئی اٹلی ارشد علی نے کی،اس موقع پر پی ٹی آئی اٹلی ترینتو آلتو آد یجے کی باڈی کو ٹوٹیفیکشن بھی جاری کیے گئے جن میں سرپرست اعلی آصف جاوید،صدر ارشد علی،نائب صدر فیاض احمد گوندل شامل ہیں،اسکے بعدتقریب میں شریک سینئرراہنماؤں نے اپنے اپنے خطاب میں پارٹی کا منشور اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی،بعدازاں پی ٹی آئی بلزانو کی نومنتخب باڈی کو ٹوٹیفیکشن بھی جاری کیے گئے،پی ٹی آئی بلزانو باڈی میں صدر ملک بابراعوان،نائب صدر محمدفیصل،جنرل سیکرٹری حافظ محمدعدنان،ڈپٹی سیکرٹری حافظ محمداخلاق،جوائنٹ سیکرٹری مرزابابر،فنانس سیکرٹری محمداشفاق،انفارمیشن سیکرٹری صابرحسین مرزا،جبکہ پی ٹی آئی یوتھ ونگ بلزانو میں صدرشاہ زیب تجمل گھمن،چیف آرگنائزر نعمان علی ارشد،نائب صدرحافظ محمدعدنان،چئیرمین آفتاب حسین،وائس چئیرمین عدیل حسین چٹھہ،جنرل سیکرٹری عاصم چیمہ،انفارمیشن سیکرٹری زوہیب کھرل،فنانس سیکرٹری عادل خان شامل ہیں،اس موقع پر سینئرنائب صدر پی ٹی آئی اٹلی آصف علی گھمن،ارشد علی سینئرراہنما پی ٹی آئی اٹلی،محمدعمرناز سابق چئیرمین پی ٹی آئی اٹلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم سب مل کر پی ٹی آئی کو مضبوط کریں گے،اتفاق اور اتحاد کیساتھ سب دوستوں کو ساتھ لیکرچلیں گے،اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے،اختتام میں تقریب کے میزبان سینئرنائب صدر پی ٹی آئی اٹلی آصف علی گھمن اور سینئرراہنما پی ٹی آئی اٹلی ارشد علی کیجانب سے تمام شرکاء کے اعزازمیں اعشائیہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں