ویانا:اعوان ٹرانسپورٹ کی جانب سے سالانہ محفلِ میلاد ﷺ کا انعقاد

ویانا(رپورٹ:اکرم باجوہ) اعوان ٹرانسپورٹ ویانا کے ڈائر یکٹر حاجی ملک محمد امین اعوان قطب شاہی کی جانب سے ہر سال جشن عید میلادالنبی ﷺ کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے اسی سلسلہ میں 2 دسمبر کی شام10 ڈسٹرکٹ کے مقامی ہال میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پاکستانی کمیونٹی کی خواتین و بچوں اور مرد حضرات نے کثیر تعداد نے شرکت کی اور تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر پاک دارلسلام فرینکفرٹ جرمنی مولانا عبدالطیف چشتی تھے اور اعزازی مہمان کے طور پر نور اسلامک سنٹر ویانا کے خطیب علامہ حافظ حاجی عبدالحفیظ الازہری اور پی سی ایف اے مجلس عاملہ کے چیرمین لالہ محمد حسین خان تھے۔تقریب کا آغاز حافظ مبشر کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور اُنہوں نے نظامت کے فرائض بھی ادا کیے ۔میزبان تقریب ملک امین اعوان نے تلاوت قرآن پاک کے بعد حاضرین تقریب کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ جب تک اللہ پاک نے زندگی دی اُس وقت تک انشاء اللہ عید میلادالنبی ﷺکا جشن ہر سال منانے کا سلسلہ جاری رہے گااو ر اُنہوں نے مہمانوں کو اسٹیج پر بلایا۔نعت رسول مقبول ﷺ کو نعت کی صور ت میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھا ور کرنے والوں میں خواجہ منظور احمد،سفیان شاہد،شمس الدین،باسط اقبال،ممتازحسین،عبیر اعوان،عامر صدیق،آفتاب سیفی،حاجی اکبر،زبیر اعوان،ثیاب احمد،حفیظ اللہ قادری اور غلام مصطفی نعیمی شامل ہیں ۔سید عبدالرحمان شاہ نے اپنی تقاریر میں حضورپاک ﷺ کو زبردست اخراج تحسین پیش کیا ۔علامہ عبدالحفیظ الازہری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوآدمی اللہ کے محبوب کویاد کرتا ہے اور اُس کے محبوب کے کہنے پر چلتا ہے اور اللہ پاک فرماتے ہیں جس نے میرئے رسول کی اطاعت کی اُس نے میری اطاعت کی اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے کلمہ شریف، نماز،روزہ،حج،زکوٰۃشامل ہیں ۔ مہمان خصوصی مولانا عبدالطیف چستی نے اپنا مدلل خطاب شروع کرنے سے قبل تمام حاضرین کو عید میلادالنبی ﷺ کی مبارک باد پیش کی اور میزبان تقریب ملک امین اعوان کو شاندار میلادشریف کی تقریب کا انعقاد کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ حضور پاک ﷺ کی ذات برکات وہ ہستی ہے جن سے انسان ہی نہیں کائنات کا ہر زرہ زرہ محبت کرتا ہے بلکہ خالق کائنات خود بھی محبت کرتا ہے ۔اور اللہ کے رسول کریمﷺ کی ذات پر جتنی محبت کرو گے اُتنا ہی آپ کا ایمان مضبوط ہوگا اور اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا مجھے قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے جب تک آپ مجھ سے محبت نہیں کرو گے تمارہ ایمان مکمل نہیں ہوگا اور اللہ پاک کی محبت حاصل نہیں ہوگی مولانا چستی نے بڑی تفصیل سے میلاد شریف پر روشنی ڈالی۔تقریب کے احتتام پر حاضرین نے مل کر درودواسلام کا نزرانہ پیش کیا اور علامہ عبدالحفیظ الازہری نے اجتماعی دعائیہ کلمات میں میزبان تقریب ملک امین اعوان کے کاروبار اور فیملی کے لیے دعا کی اور حاضرین محفل اور اُمت مسلمہ اور پاکستان کی ترقی ،خوشحالی ،سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعا کی ۔تقریب کے آخر میں میزبان ملک امین نے شرکاء تقریب کو میلاد شریف میں شرکت کرنے پر اور جیو نیوز ٹی وی اینڈجنگ نمائندہ اکرم باجوہ کا پروگرام کی کوریج کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اگلے سال 17نومبر2018 ؁کو 13 واں جشن عید میلادالنبی ﷺ کا جشن ولادت منانے کا اعلان کیا ۔اعوان ٹرانسپورٹ کی جانب سے حاضرین محفل کو میلاد ڈنر پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں