نیب چوہدری برادران کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے: ملک محمد نعیم /ملک ضیا ء

گجرات(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما ملک محمد نعیم اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ق ملک ضیاء شامپور نے کہا ہے کہ نیب چوہدری برادران کے خلاف انتقامی کارروائی پر اتر آیا ہے، چوہدری برادران نے ہمیشہ اقتدار میں آکر لوگوں کی خدمت کی ہے،نیب کو چوہدری پرویز الٰہی کے 5سالہ وزارت اعلیٰ کے دور میں بھی کرپشن کا کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا تو 20سالہ پرانے کیس کھول کر گھڑے مردے اکھاڑے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری برادران پر کرپشن کا الزام ہمیشہ کی طرح بے بنیاد ہی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران نے ہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دیں پاکستان کی سالمیت کی خاطر پاکستان مسلم لیگ ق کی قیادت نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہماری قیادت نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور پاکستانی اداروں کو ساتھ لے کر چلے ق لیگ ہر دور میں ملک دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہی چوہدری برادران نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کو فروغ دیا حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی، چوہدری حسین الٰہی نے ہمیشہ ملک اور قوم کے مفادات کے خلاف پالیسیوں کی مخالفت کی چوہدری شجاعت حسین چودھری پرویز الٰہی اور چوہدری وجاہت حسین،چوہدری مونس الٰہی،چوہدری حسین الٰہی نے ہمیشہ چوہدری ظہور الٰہی شہید کے خدمت مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور ملکی سیاست میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں