نوازشریف کا افواج پاکستان کیخلاف زہر اگلنا ملک سے غداری کے مترادف ہے: رفاقت عظمت تتلا

گجرات (نمائندہ خصوصی) ممتاز سیاسی سماجی شخصیت چوہدری رفاقت عظمت تتلا گورالی نے کہا ہے کہ پاکستان ا س وقت فوج کی وجہ سے مضبوط او ر قائم و دائم ہے۔ پاکستانی عوام ہر مشکل وقت میں فوج کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی ہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کا افواج پاکستان کے خلاف بیرون ملک میں بیٹھ کر زہر اگلنا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے نوجوان سرحدوں پر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک وقوم کے لئے لڑتے ہیں اور اپنی جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ مگر سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنے حلف کی بھی پاسداری نہیں کی۔ ایسے لیڈر ملک وقوم سے کبھی مخلص نہیں ہو سکتے۔ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تمام لٹیرے اب احتساب سے بچنے کیلئے اکٹھے ہو چکے ہیں۔ عوام ان چہروں کو پہچان لیں اور آئندہ کبھی ان کو ووٹ نہ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں