متحدہ عرب امارات میں سی سی ٹی وی الیکٹرانک کے میدان میں چائنہ کی تیسری بڑی کمپنی کی پروقار افتتاحی تقریب

متحدہ عرب امارات میں سی سی ٹی وی الیکٹرانک کے میدان میں چائنہ سے تعلق رکھنے والی تیسری بڑی کمپنی کی پروقار اوپنگ تقریب دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں longse کے چیف ایگزیکٹیو مسٹر جین ،سپانسر رضوان محمد ،آنسن ہونگ جنرل منیجر مڈلیسٹ اور نارتھ افریقہ برانچ ،مسٹر ٹوم سیلز ڈائریکٹر چائنہ فیکٹری شامل تھے اس تقریب کے موقع پر لوکل سپانسر رضوان محمد کا کہنا تھا کے چائنہ یو اے ای کے تعلقات بہت اہم اور مضبوط ہے اسطرح کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ ملکر کام کرنا قابل فخر ہے امید ہے ہماری کمپنی یو اے ای کی معیشت کو مزید مظبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرے گے کمپنی کے سی ای او اور چائنہ کے نوجوان بزنس مین کا اعزاز رکھنے والے مسٹر جین کا کہنا تھا کے مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کے دنیا بیشتر ممالک کے بعد یو اے ای کے دل دبئی میں بھی اپنی کمپنی کا آغاز کر رہے ہیں انکا کہناتھا ہم ایشائی ممالک کیساتھ بھی کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور پاکستان ان میں سے ایک ہوگا .

انہوں نے مزید کہا کے مجھے اپنی ٹیم پر اعتماد ہے وہ دیگر ممالک کیطرح یو اے ای میں بھی کمپنی کو نمبر ون بنائینگے ایونٹ کے میڈیا آرگنائزر عمران خان یوسفزئی اور اسلم بیگل اورمحمد اکمل نے بزنس کمیونٹی کیساتھ ساتھ پاکستانی اور لولکل میڈیا کے نمائندوں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے شرکت کرتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا جن میں طاہر منیر طاہر ،سعدیہ عباسی ،سہیل خاور ،ارشد رانا ،سلمان جازب ،نیزار خان،خالد گوندل ،شیرازمغل ،طارق ندیم ،حافظ روف ،عاشر عظیم ،احمد یوسفی سمیت تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اسموقع پر پاکستانی سماجی و کاروباری شخصیت ممتاز یوسفزئی نے بھی پروگرام کو خوشآئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کے ایسے کمپنیوں کو جلد پاکستان بھی لے جایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں