مادر پدر آزاد معاشرے میں اسلام فوبیا عروج پر ہے:نواز رشید ریحانیہ

گجرات (نمائندہ خصوصی) سابق نامزد امیدوار برائے چیئرمین پی ٹی آئی یوسی ٹانڈہ چوہدری نواز رشید ریحانیہ نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ مادر پدر آزاد معاشرے میں اسلام فوبیا عروج پر ہے کبھی قرآن پاک نذر آتش کبھی تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے بنا کر اپنی شیطانیت کی تسکین کرتے ہیں۔ کتنے گستاخ قدرت کی پکڑ میں آکر عبرت کے نشان بنے مگر بدبختی کا یہ کھیل جاری ہے فرانسیسی جریدے چارلی ایڈو اس سے پہلے بھی 2006 اور 2011 میں بھی ناپاک اٹھایا اب ایک بار پھر یہ ناپاک قدم اٹھایا ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی حکومت نے منافقت اور ڈھٹائی کی ساری حدیں پار کردیں ہیں فرانس کا وزیر اعظم کہتا ہے کہ میں اس کِی مذمت بھی نہیں کر سکتا۔ ان منافقوں سے یہ کوئی سوال کرے کہ یہ نام نہاد جمہوریت اور شخصی آزادی ھولوکاسٹ کے ذکر پر کیوں اوندھے منہ گر پڑھتی ہے۔ کاش آج کوئی مسلم حکمرانوں میں سلطان عبد الحمید ثانی جیسا دلیر حکمران ھوتا جو آج سے تقریباً 150سال پہلے فرانس کی ایک ایسی ہی گستاخانہ کاروائی کے ارادہ پر تلوار لے کر میدان میں نکل آیا اور یہ کلمات کہے کہ تم میرے بارے میں اگر کچھ کہتے تو خیر تھی لیکن اگر تم تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرو گے کہ تو ہم اس سے پہلے مر نہ جائیں۔ آج یہ گستاخیاں ھماری غیرت مسلم کو للکار رہی ہیں آج 52 اسلامی ممالک میں ایک بھی ایسا نہیں جو پوری قوت سے ان گستاخیوں کا جواب دے حکومت پاکستان کو سختی کہ ساتھ اس واقعہ کا نوٹس لیکر جس طرح ڈچ حکومت کے خلاف لائحہ عمل طے کیا گیا ایسا ہی سفارتی محاذ فرانس کے خلاف سنبھالنا چاہئے فرانس کی حکومت کو امت مسلمہ کے جذبات سے آگاہ کرنا چاہئیے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے سخت ایکشن کی توقع کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں