فسٹ کوائن کے سلسلے میں شارجہ کے مقامی ہوٹل میں شاندار سیمینار کا اہتمام

شارجہ (خالد محمود گوندل سے )گزشتہ روز فسٹ کوائن کے سلسلے میں شارجہ کے مقامی ہوٹل میں شاندار سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں یوکے سے آئے ہوئے مہمانِ خصوصی یاسر مرزا نے تفصیل کے ساتھ لیکچر دیا ۔ اس تقریب کا انعقاد فسٹ کوائن شارجہ کے ممبر منظور جونیئر نے کیا ۔ اس تقریب میں یاسر مرزا ‘ بلال محمد ‘ مفتی ناصر نے نئے ممبران کو کریپٹو کرنسی کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ اس وقت کریپٹو کرنسی یا ڈیجیٹیل کرنسی نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی ہے ۔ جس نے 8سال پہلے PIT 100کوائن ایک ہزار ڈالر میں خریدے وہ آج ملینرز ہو چکے ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا کہ ایک چند منٹ آپ کی زندگی میں انقلاب لا سکتے ہیں اور اپنے خوابوں کی تعبیر خود کریں ۔ ہم سب کو نئی ٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ شرکت کرنے والوں میں بشیر اکبر آفریدی ‘ ہمایوں بنگش ‘ محمد شریف آفریدی ‘ محمد اختر ‘ عباد اللہ ‘ محمد خرم ‘ بلال یونس ‘ ممتاز خان یوسفزئی ‘ محمد صدیق کے علاوہ بنگلہ دیش سے سہیل ڈی جے اور یوگنڈہ سے بھی خواتین نے شرکت کی اس تقریب میں ممبران فسٹ کوائن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہم نے اس پلیٹ فارم سے بھر پور فائدہ اٹھایا اور الحمد للہ ہم چند دوست ملین ائر ہو چکے ہیں ۔ حاضرین نے بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں