عمران لیاقت حقیقہ کا میاں برادران کی والدہ کی وفات پر رنج و غم کا اظہار

گجرات(نمائندہ خصوصی) قائمقام صدر پاکستان مسلم لیگ ن اٹلی چوہدری عمران لیاقت حقیقہ نے سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں ہم میاں برادان کے غم میں برابر کے شریک ہیں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں