شیخ فواد انور کیجانب سے گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول میں طلبہ کیلئے کلاس روم کیلئے عطیہ

گجرات(نمائندہ خصوصی)شیخ فواد انور کی جانب سے ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے گورنمنٹ اسلامیہ پرائمری سکول ٹانڈہ چوک میں طلبہ کے لئے کلاس روم کا عطیہ کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی سی ای اور ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک اور شیخ فوادانورکے ہمراہ فیتہ کاٹ کر نئے کلاس روم (خورشید انور)کا افتتاح کیا اس موقع پر شیخ فواد انور، اشتیاق احمدبٹ بینکار،مہر علی رضاتحریک لبیک،شیخ عتیق احمد،سید شہزاد شاہ،مہر عامر شہزاد،میر عمر شبیر،ڈاکٹر صادق مرزا،اور سکول سٹاف بھی موجود تھا مہمانان گرامی نے سکول ہذا کے طلبہ میں گرم جرسیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے بانی ایثار سوسائٹی نوید احمد بٹ نے سی ای او ایجوکیشن چوہدری اورنگزیب کو سوسائٹی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایثار سوسائٹی ہرسال شہر کے سرکاری سکولوں کے5ہزار سے زائد طلبہ کو یونیفارم،سٹیشنری،شوز اور گرم جرسیاں عطیہ کرتے ہیں جبکہ بیشتر سکولوں میں پینے کے صاف پانی کے300فٹ گہرے بور بھی کروائے گئے ہیں اور شہریوں اور مریضوں کیلئے 2ایمبولینس سروس بھی ہمہ وقت مصروف خدمت ہیں ایثار ویلفیئر سوسائٹی کا بجٹ 3ملین تک پہنچ چکا ہے یہ ساراخدمت مشن ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران اور مخیر شحضیات کے عطیات سے جاری وساری ہے سی ای او ایجوکیشن گجرات چوہدری اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایثار ویلفیئر سوسائٹی کے سماجی وفلاحی منصوبہ جات قابل تحسین ہیں جنکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ویلفیئراورنیکی کے کاموں کا اجر ضرور اللہ تعالیٰ کی جانب سے دیا جاتا ہے ہمار ے معاشرے میں تو ذاتی نمود نمائش میں مصروف ہوتے ہیں میرے بڑی خوشی کا موقع ہے کہ ایثار سوسائٹی نے جلالپورجٹاں میں سماجی کاموں کا جال بجھایا ہواہے انکا کہناتھا کہ تعلیم کسی بھی قوم اور معاشرہ کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے اساتذہ اپنی محنت اور لگن سے طلبہ کو پڑھائی کا عمل جاری رکھے اور طلبہ کی تعلیم وتریبت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھے انہوں نے سکول کو لاکھوں مالیت سے تیار شدہ خورشید انور کلاس روم عطیہ کرنے پر شیخ فواد انور اور ایثار سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا اور سوسائٹی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں سی ای اوایجوکیشن چوہدری اورنگزیب نے ایثار سوسائٹی کے عہدیداران کے ہمراہ گورنمنٹ پرائمری سکو ل اسلام گڑھ کا دورہ بھی کیا جہاں سوسائٹی نے سکول سے ملحقہ سکول کی ملکیتی رقبہ 10کنال کا معائنہ کروایااور چوہدری اورنگزیب سے سے درخواست کی کہ اس سکول کو مڈل کا درجہ دیا جائے تاکہ اہل علاقہ کی بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلام گڑھ میں ہی مڈل سکول کی سہولت میسر آجائے اس موقع پر چوہدری اورنگزیب نے سکول دورہ کرنے کے بعد سوسائٹی کی مخلصانہ کاوشوں کو سراہااور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سوسائٹی کی طرف سے بانی و چیئرمین نوید بٹ،سید شہزاد شاہ،ڈاکٹر صادق مرزا،ایم فیاض،مہر عامر شہزاد،ودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں