شارجہ:غلام مصطفے مغل کی طرف سے محفلِ میلاد کا اہتمام

شارجہ (خالد محمود گوندل سے )ماہ ربیع الاوّل کے شروع ہوتے ہی محفلِ میلاد سج گئیں اور اس بابرکت مہینہ میں ذکرِ محمدی ہر درود و سلام کی صدائیں بلند ہونا شروع ہو جاتی ہیں ۔ پاکستان کی طرح یو اے ای میں محفلوں کا انعقاد سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ اسی طرح پاکستانی کمیونٹی کے ممتا زبزنس مین الصخرا گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین پاکستان مسلم لیگ (ن) یو اے ای کے جنرل سیکرٹری غلام مصطفے مغل نے گزشتہ روز شارجہ الصخرا گیراج میں محفل میلاد کا اہتمام کیا ۔ جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی ۔ غلام مصطفے مغل نے اپنے معزز مہمانوں پر جوش پھولوں کے گلدستوں سے استقبال کیا۔ محفل میلاد میں پاکستان سے مولانا محمد نوری ‘ عادل بشیر اور عزیز قادری نے میزبان محفل غلام مصطفے مغل کی دعوت پر خصوصی شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز قاری عظیم نے تلاوتِ کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر محمد اکرم شہزاد نے انجام دئیے۔ مولانا محمد نوری نے حضورﷺ کی تفصیل کے ساتھ شان بیان کی دیگر خطیبوں اور نعت خوانانِ حضرات نے روحانی محفل میں اپنی آواز کے جادو جگائے اور حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔ شرکت والوں میں ملک دوست محمد اعوان ‘ حاجی غلام مجتبیٰ‘ اعجاز احمد ‘ مدثر حسین ‘ حافظ شفقت محمود ‘ راحیل احمد کے علاوہ دیگر موجود ہیں ۔ یاد رہے کہ غلام مصطفے مغل کئی سالوں سے ایسی محفل منعقد کرا رہے ہیں آخر میں امت مسلمہ کے اتحاد ‘ وطن عزیز اور یو اے ای کی شیوخ کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں