دبئی :پیپلز پارٹی کی طرف سے یو اے ای کے قومی دن اور پیپلز پارٹی کی 50ویں سالگرہ تقریب

دبئی (خالد محمود گوندل سے ) پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای نے گزشتہ روز نیشنل ڈے یو اے ای اور پیپلز پارٹی کی 50ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ ماہ دسمبر میں نیشنل ڈے کی تقریبات کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ اس حوالے سے پی پی پی یو اے ای نے دبئی کے مقامی ہوٹل میں ایک گرینڈ تقریب کا اہتمام کیا ۔ جس میں فیملیز کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت شریف سے کیا گیاِ ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار جاوید یعقوب نے انجام دئیے ۔ یہ پروگرام تمام پارٹی کے سینئر رہنماوں نے مل کر ترتیب دیا ۔ اس موقع پر ایک کیک یو اے ای کے قومی دن کا کاٹا گیا دوسرا پاکستان پیپلز پارٹی کی سلور جوبلی کا کیک کاٹا گیا ۔ جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے فاؤنڈرز رہنماوں میں سیّد سجاد حسین شاہ ‘ راشد چغتائی ‘ مسز زاہدہ ملک اعوان ‘ شیریں درانی ‘ میاں محمد منیر ہانس ‘ ذوالفقار بسرا ‘ قیصر گھمن ‘ ملک خادم شاہین ‘ چوہدری انیس الرحمن ‘ چوہدری راشد علی ‘ خیام الحق ‘ مظفر باجوہ ‘ ملک اسلم ‘ شفیق صدیقی ‘ رضوان عبداللہ ‘ چوہدری علی گوہر شاہانی ‘ شاہنواز علی ‘ خالد شاہین ‘ ذوالفقار معل ‘ وقار جانی کے علاوہ دیگر نے بھر پور شرکت کی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری انفارمیشن چوہدری منظور نے ٹیلیفونک خطاب کیا اور بلال بھٹو زرداری کا یو اے ای کے قومی دن اور پی پی پی کے یومِ تاسیس کی گولڈ جوبلی پیغام دیا اور کہا کہ ہم یو اے ای کے حکمرانوں کو انکے 46ویں نیشنل ڈے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور تمام شیوخ کو بہتر پالیسیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر پی پی پی یو اے ای کے سینئر رہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کے غریب عوام کی مقبول ترین پارٹی ہے ۔ بھٹو شہید ‘ بی بی شہید کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا اور خراجِ عقیدت پیش کیا اور مزید کہا کہ بلاول زرداری بھٹو کی قیادت ہمیں مکمل اعتماد ہے۔اور اُمید کرتے ہیں انشاء اللہ 2018ء میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی اور آخر میں خیام الحق نے امارات اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔ اوورسیز پاک فورم کی طرف سے زاہدہ ملک اعوان کی قیادت میں خواتین ممبرز نے بھر پور شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں