حسین الٰہی نے دو بڑے میگا پراجیکٹ کا افتتا ح کر کے دل جیت لئے ہیں : شہزادے شاہ

گجرات(نمائندہ خصوصی) رہنما پاکستان مسلم لیگ ق پیر سید شہزادے شاہ سید قدیر حیدر شاہ نے کہا ہے کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی اپنے حلقہ این اے68 میں دوبڑے میگا پراجیکٹ گجرات جلالپور جٹاں دو رویہ سڑک اور سوئی گیس منصوبہ کا افتتاح کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں بھکوکی گیس منصوبہ سے جلالپور جٹاں سمیت500 سے زائد دیہات میں گیس پریشر کی کمی کا جو مسئلہ تھا وہ حل ہوجائیگاگجرات جلالپور جٹاں دو رویہ سڑک کی تعمیر سے اردگرد نئی بستیاں آباد ہونگی سیالکوٹ ائیرپورٹ تک سفر آرام دہ کیساتھ حادثات میں کمی واقع ہوگی چوہدری حسین الٰہی اپنے والد چوہدری وجاہت حسین اور دادا چوہدری ظہور الٰہی شہید کے مشن کو آگے لیکر جارہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ دوسالوں میں حلقہ میں مین بڑی شاہراؤں کی تعمیرسمیت دیگر منصوبے بھی مکمل کروارہے ہیں چوہدری حسین الٰہی سے حلقہ کی عوام بہت پیار محبت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں