بیرون ممالک ہزاروں پاکستانی قیدی مدد کے منتظر

اسلام آباد ر(جے ایم ڈی)بیرون ملک سفارتخانوں کی عدم دلچسپی کے باعث دنیا بھر کے 28ممالک میں 10ہزار 896پاکستانی قیدی مختلف جرائم میں قید ہیں۔ جن میں سے قانونی معاونت نہ ملنے پر 6ہزار 211کو مجرم قرار دیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ قیدی متحدہ عرب امارات‘ ابو ظہبی‘ دبئی‘ عمان‘ چین‘ ایران‘ بھارت‘ یونان‘ عراق‘ کویت‘ ملائشیا‘ ترکی‘ تھائی لینڈ‘ سری لنکا‘ قطر‘روس‘ پرتگال‘ ناروے‘ جنوبی افریقہ‘ اسپین‘ اٹلی‘ فرانس‘ کینیڈا‘ ہنگری‘ آسٹریلیا‘ بحرین‘ افغانستان اور بنگلہ دیش میں قید ہیں۔ ان قیدیوں میں سے 4ہزار 500پاکستانیوں کے مقدمات مختلف ممالک کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ 4ہزار 120پاکستانی منشیات اسمگلنگ اور ایک ہزار 195غیر قانونی امیگریشن پر قید ہیں۔ دستاویز کے مطابق 1ہزار 737قیدی قتل‘ اغواء اور چوری کے جرائم میں قید ہیں۔ 190پاکستانی انسانی اسمگلنگ اور 165ڈکیتی کے جرم میں جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 374فراڈ‘ 467ویزا کی مدت ختم ہونے پر جبکہ دیگر 2ہزار 61پاکستانی معمولی جرائم میں ملوث ہونے پر پابند سلاسل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں