باچا خان کے نظریات اور افکار پر عوامی نیشنل پارٹی کا اجلاس

 

سوشل ورکر ممتاز یوسفزئی کو باچا خان ایوارڈ دیا گیا
۔۔۔۔۔۔۔
امارات بھر سے اے این پی کے ورکرز اور لیڈرز کی شرکت
۔۔۔۔۔۔

عوامی نیشنل پارٹی متحدہ عرب امارات کا ایک اجلاس گزشتہ دنوں دوبئی کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں ہوا ۔ جس میں باچا خان کے نظریات اور افکار پر روشنی ڈالی گئی ۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے عوامی نیشنل پارٹی کی امارات میں مقبولیت اور لوگوں کی اس میں جوق در جوق شرکت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اے این پی کے اس اجلاس کی صدارت ANPدوبئی کے صدر عبداللہ خان خان نے کی جبکہ تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض نظار خان نے انجام دئیے ۔
ANPکی اس تقریب میں متحدہ عرب امارات کے 46ویں نیشنل ڈے کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور امارات کے شیوخ و عوام کے لئے نیک جذبات کا اظہار کیا گیا ۔ ANPکی طرف سے معروف سوشل ورکر ممتاز خان یوسفزئی کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ اس تقریب میں خلیل الرحمن بونیری ‘ محمد شریف آفریدی ‘ احسان اللہ ‘ شاہ سوار خان ‘ انجینئر زبیر ‘ مظہر یوسفزئی ‘ خالد خان ‘ ممتاز اورکزئی ‘ ہمایوں بنگش ‘ عزیز خان ‘ افراسیاب خٹک ‘ شاہ روم ‘ فضل رازق جدون اور شعیب خان کے علاوہ دیگر لوگوں نے شرکت کی ۔
تقریب میں شاعروں نے پشتو زبان میں انقلابی اشعار سنائے جبکہ خیبرپختونخوا کے ایک سینئر صحافی شمیم شاہد کا پھولوں سے استقبال کیا گیا اور ممتاز خان کو باچا خان ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں